Boxed Version

Breaking News

پاکستان میں خون کے عطیات کے لیے فیس بک کا نیا فیچر

فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے پاکستان میں لوگ خون کے ضرورت مندوں اوررضاکارانہ طور پر عطیہ کرنے والوں کو باآسانی تلاش کرسکتے ہیں۔
فیس بک نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں خون محفوظ رکھنے کی قلت ہے۔جس کی وجہ سے بعض اوقات مریض اور ان کے اہل ِ خانہ کو بوقت ِ ضرورت خون فراہم نہیں ہوتا یا پھر بلڈ بینک سے مطلوبہ مقدار اور بلڈ گروپ جیسے مسائل سامنے آتے ہیں جس سے مریض کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بلڈ ڈونیشن گروپس میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی شامل ہیں جہاں لوگ تیزی سے خون کے عطیات دینے سے متعلق پوسٹ کرتے ہیں۔ اس عمل کو مقامی اور نچلی سطح تک پھیلانے کے لیے فیس بک نے نئے فیچر میں اردو ورژن متعارف کرایا ہے جو کہ مین پیج پر دستیاب ہے،یہ فیچر اینڈرائڈ ،آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر دستیاب ہوگا۔