Boxed Version

Breaking News

فیس بک کی جانب سے بچوں کیلئے مفت ڈیجیٹل لائبریری متعارف

فیس بک انتظامیہ نے بچوں کے لیے مفت ڈیجیٹل لائبریری متعارف کروائی ہے جس میں انٹرنیٹ سیکیورٹی، پرائیویسی اور فیس بک پر صحت مندانہ دوستی اور روابط سے متعلق ویڈیوز رکھی گئی ہیں۔


  فیس بک پر انٹرنیٹ سکیورٹی، پرائیویسی کی معلومات پر مشتمل ڈیجیٹل لائبریری متعارف ، پہلے مرحلے میں 18 اسباق انگریزی میں موجود ہیں جنہیں بہت جلد دنیا کی 45 مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔ اسے فیس بک کی ڈیجیٹل لٹریسی لائبریری کا نام دیا گیا ہے۔ فیس بک اس نئی سہولت سے نوعمر صارفین کو انٹرنیٹ کا استعمال ذمے داری کے ساتھ سکھانا چاہتا ہے۔ فیس بک نے کہا ہے کہ اس لائبریری کا مقصد دنیا بھر میں موجود 83 کروڑ نوعمر بچوں اور نوجوانوں کو ڈیجیٹل خواندگی، اس کے اصول اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔